جنرل پریکٹس یعنی روز مرہ کے استعمال کی ادویات(2)
ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
گلے کی دکھن :
بیلا ڈونا :
حلق خشک ، پر درد ،سرخ ، گلا تنگ محسوس ہو ، خراش ، پانی پینے سے اضافہ
ڈروسرا : آواز بیٹھی ہوئی ، گلا کھردرا ، خشک ، ، رال زیادہ پیدا ہو ، لیٹنے سے اضافہ ۔
لیکسس:
گلے میں بائیں جانب تکلیف ، گلے کے گرد تنگ کالر ، مفلر برداشت نہ ہو ، اس سے سانس میں گھٹن محسوس ہو ، نگلنے سے دکھن زیادہ ۔
لائکو پوڈیم :
داہنی جانب دکھن ، یا تکلیف دائیں جانب شروع ہو کر بائیں جانب بڑہے ، گرم اشیاءپینے سے ریلیف محسوس ہو ۔
مرکیوریس :
پسینے اور سانس سے بدبو آئے ، رال زیادہ بنے اور شدید پیاس .
فائٹولکا :
گلا سیاہی مائل سرخ ، کھردرا محسوس ہو ، نگلنے سے درد ۔ سارے جسم میں دکھن۔
نزلہ زکام ٹھنڈ لگ جانا:
ایکونائٹ:
خشک سرد موسم میں اچانک شدید نزلہ زکام بخار وغیرہ۔
ایلیم سیپا؛
چھینکیں ، زکام ناک سے جلندار اور آنکھوںسے سادہ پانی کا اخراج ، آنکھیں سرخ، گرم بند جگہ پر اضافہ۔
آرسینیکم:
چھینکیں ، زکام ۔ آنکھوںمیں جلن ، سردی ، نقاہت اور بے چینی۔
بیلا ڈونا:
جسم گرم محسوس ہو ، چہرہ اور آنکھیں سرخ ، اچانک زکام کا حملہ ۔ شور اور روشنی سے حساسیت۔
برائی اونیا :
سردی ، نزلہ زکام سر اور جسم میں درد ، سستی خشک کھانسی ، سینے میں جکڑن، مریض چڑچڑا ، حرکت سے نفرت۔
یوپیٹوریم پرف:
زکام کے ساتھ سارے اعضاءاور مسلز میں درد۔
جیلسیمیم:
سستی غنودگی اور تھکن ، سر میں ہلکا ہلکا درداور بھاری پن، اعضاءکا کانپنا،
خصوصاٍ جب موسم گرما میں ٹھنڈ لگنے سے نزلہ زکام ہو جائے۔
کالی سلف :
چھاتی میںؓ بلغم گڑ گڑائے، زرد رنگ کی بلغم
مرک وائیوس: چھینکیں ، چھیل دینے والی رطوبت ، منہ میں چھالے ، پسینہ اور سانس بدبو دار۔

Comments
Post a Comment