بولتی ادویات ...........................ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان

 

بولتی ادویات ...........................
ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
پلسا ٹیلا ۔ Pulsatilla
کی علامات رکھنے والی عورت میں گہری محبت اور لگاؤ نہیں ہوتا اسکا رجحان Aversion to apposit sex کی طرف ہوتا ہے۔ تو نہیں ،اور سہی ، اور نہیں تو اور سہی ،اسکی سب سے بڑی طلب ستائش ہے ، اسکا موٹاپا دولتمندی کی علامت ہوتا ہے۔ لیکن وہ پیسے خرچ نہیں کرنا چاہتی۔ مغرور اور دوسروں کو حقارت سے دیکھتی ہے (Contemptuous) ۔ اسکا ہتھیار ملائمت اور نرم رویہ ہے ،وہ اس ہتھیار سے دلوں کو تسخیر کرتی ہے ۔ وہ چاہتی ہے سب اسکے گن گائیں ،سٹیفی سیگیریا Staphisagriaکی طرح گناہ چھپانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ وہ آنسؤوں سے لبریز آنکھوں اور لب و لہجےکی اتنی ملائمت سے جھوٹ بولتی ہے کہ منکر نکیر بھی سچ مان لیں ۔ ایموشنل بلیک میلنگ کی فطری صلاحیت کی حامل ہوتی ہے ۔ وہ کھلی آب و ہوا میں رہنا چاہتی ہے کیونکہ اسے گھٹن محسوس ہوتی ہے ، یہ گھٹن ماحول کی ہو یا رویوں کی ، پلس برداشت نہیں کر سکتی ۔

 
کلکیریا کارب ۔ Calcarea carb
کی ذہنی علامت والاآسائش پسند ہوتا ہے ، کام کاج کے آسان طریقے ڈھوندتا ہے، اپنے لباس ، رہائش ، پروفیشن ، طرز رہن سہن ہر ایک چیز میں آرام اور آسائش کے پہلو کو مد نظر رکھتا ہے ، ایسے پروفیشنز کا انتخاب کرتا ہے جہاں اس کے لیے مشقت کرنے والے دیگر افراد دستیاب ہوں ، یہ بیٹھ کر کھانے والے لوگ ہوتے ہیں ، موٹے سیٹھ کو کبھی آپ نے کام کرتے دیکھا ہے ؟
یہ ارام و آسائش کی خواہش کے پیش نظر دولت کے معاملہ میں بے حد حریص اور کنجوس ہوتاہے۔زیادہ سے زیادہ مال جمع کرنا اور اپنے کاروبارمیں لگانے کی خواہش رکھتا ہے،مالدار ہونے کے باوجود خود کو غریب ظاہر کرتا ہے اور دوسروں سے قرض مانگتا ہے۔ اسکی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ یہ کم مشقت اور کم محنت سے زیادہ کمائی والے راستے ڈھونڈ لیتا ہے۔
بیلا ڈونا اور ٹیرنٹولا BelladonaاورTarantula
کی علامات کے حاملین تشدد پسند ہوتے ہیں Belladonaشاہی مزاج رکھتا ہے اور اپنی بات کی تردید برداشت نہیں کر سکتا۔
آئیوڈیم اور اگنیشیا ۔Iodiumاور Ignatia
کی جسمانی ساخت رکھنے والوں کا چہرہ صاف و شفاف ہوتا ہے۔ یہ جزباتی لوگ ہوتے ہیں ، بہت حساس !
کلکیریا فاس ۔ Calcarea phos
کی جسمانی ساخت والی عورتوں میں جنسی خواہشات کی زیادتی اور انکی کلائیوں اور پنڈلیوں پر لمبے بال ہوتے ہیں۔
Phytolacca اور Gelsemium، Grephitisفائیٹولاکا ، جیلسی، اور گریفائٹس ۔
کی ساخت میں جلد قدرے موٹی اور کھردری ہوتی ہے۔
نکسوامیکا اور نیٹرم میور Nux vomica,Nitric acid and Natruim mur
کے مریض چڑچڑے ، سڑیل ہوتے ہین ناراض لہجے میں بات کرتے ہیں۔
Lac canلیک کین ۔
کی ساخت والی عورتوں میں گردن سینے کی طرف چوڑائی لئے ہوئے،کتیا کی آنکھوں کی طرح آنکھوں میں مخصوص چمک،چھاتی بھاری اور ان میں دودھ ضرورت سے زیادہ ہوتا ہے۔انہیں اکژگلے پڑنے کامسئلہ اور ٹخنوں میں سوجن ہوتی ہے۔ایسی عورتوں کا کیرکٹر اکثر خراب ہوتا ہے لیکن اسکے باوجود شوہر کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دلیری سے بات کرتی ہے۔
سیپیا اور نیٹرم کارب ۔sepia اور Natrum carb
کی ذہنی و جسمانی علامت رکھنے والوں کا موٹاپا تنگدستی اور غربت مظہر ہوتا ہے۔ sepiaکی مریضہ خاوند اور دیگر فیملی ممبران کو نا پسندیدگی کی نگاہ سے دیکھتی ہے اسی طرح Natrum carbکے مریض بھی سوسائٹی اور گھر والوں سے بلاوجہ نفرت کرتے ہیں۔
اگنیشیا ۔ کونیم اور سٹیفی سیگیریا ۔
اپنے اندر غموں کو چھپائے ہوئے لوگ جنسی خواہشات کو دبانے والے لوگ ,Ignati ،Coniumاور غصے کے دبے ہوئے بد اثرات کے حامل لوگ Staphisagriaکی علامات لئے پھرتے ہیں۔
ہومیوپیتھی کی تمام ادویات انسان کے بالمثل اندرونی اور بیرونی رازوں سے پردہ اٹھا دیتی ہیں۔ہومیوپیتھی کے علاوہ کسی طریقہ علاج میں اس طرح سائنٹیفیک طریقہ سے ادویات کی پرونگ (Proving)نہیں کی گئی جس میں انسانی جسم کی ساخت،ذہنی خیالات، احساسات و جذبات کا بھی احاطہ کیا گیا ہو۔دلچسپی رکھنے والوں کو ہومیوپیتھک ادویاتی خواص کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیئے تاکہ کم ازکم وہ اپنی شخصیت کے بارے میں آگاہی حاصل کرکے ضرر رساں عوامل سے بچ سکیں

Comments