دل میں نفرتیں پالنے والے لوگ
دنیا میں ایسا کون ہے جسکے دل میں کبھی کوئی رنجش نہ پیدا ہو , اسے کسی سے بھی نفرت نہ ہو ؟
نفرت بھی محبت کی مانند ایک جذبہ ہے ، محبت کی نسبت زیادہ خالص اور کھرا جذبہ ! جس میں کسی کھوٹ کی آمیزش نہیں ہوتی ۔
لیکن نارمل انسانوں کی نفرت عقلی اور منطقی ہوتی ہے ، اسکے پیچھے ایک محرک ہوتا ہے ۔ یہ نفرت حدود و قیود میں رہتی ہے ۔ اکثر لاتعلقی ، بے اعتنائی دوری کی شکل میں ہوتی ہے، اکثر مٹ جاتی ہے . رہے بھی تو بھولی بسری یاد کی طرح ہوتی ہے اسکا اظہار موقع محل کے مطابق ہی ہوتا ہے اس میں شدت نہیں ہوتی ۔
لیکن کچھ لوگ نفرتوں کو پالتے ہیں ، نفرت کا لاوا انکے اندر ہی اندر کھولتا رہتا ہے ، کبھی نہیں بھولتے ۔ان میں انتقام پسندی کے جذبات پائے جاتے ہیں انہیں جب بھی موقع ملتا ہے اپنی نفرت کا زہر اگل کر رہتے ہیں ۔ بچھو کی طرح ڈنک مارنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے
ھومیو پیتھی میں دل میں نفرت پالنے والےلوگوں کی بہت سی ادویات ہیں . ان میں سے چوٹی کی ادویات
حسب ذیل ہیں :
انا کارڈیم ۔
یہ بہت کینہ پرور اور منتقم مزاج لوگوں کی اھم دوا ہے ۔ انکی نفرت کا نشانہ زیادہ تر کمزور اور بے بس لوگ بنتے ہیں . اسکے مریض اندر سے احساس کمتری کے مارے ہوتے ہیں ۔ تضاد طبع انکا خاصہ ہے ۔
کیوپرم میٹ ۔
میں بھی شک ،کینہ پروری اور بغض نمایاں ہے ۔ یہ بھی نفرت دل میں پالتے رہتے ہیں بھلاتے نہیں ۔انکے ذھن میں کوئی خیال بیٹھ جائے تو اسکا نکلنا محال ہو جاتا ہے ۔انکی اندرونی یا ذھنی سختی اور اذیت کا جسمانی اظہار اکثر تشنج اور کڑل پڑنے کی شکل میں ہوتا ہے ۔
لیکسس.
یہ بھی نفرت , کینہ دل میں رکھتے ہیں . ان سے بھی بچ کے رھنا چاھیے . موقع ملنے پر ڈسنے سے باز نہیں رہتے .
نیٹرم میور .
بھی بہت میسنا ہوتا ہے . نفرت دل میں چھپا کے رکھتا ہے بھولتا نہیں .کبھی نہ کبھی پھٹ پڑتا ہے اور اگلی پچھلی ساری کسر نکالدیتا ہے .
نائیٹرک ایسڈ .
اسمیں تو نفرت پھانس کی طرح چبھی رہتی ہے .کسی کی لغزش , غلطی , زیادتی کو بھلا دینا معاف کردینا نائٹرک ایسڈ کی فطرت کے خلاف ہے .یہ جتلا جتلا کر مارتے ہیں . معمولی معمولی باتوں کو پکڑ کر بیٹھ جائیں گے . تلخ باتوں کو اچھالنے اور ترو تازہ رکھنے کی عادت انکی پہچان ہے . کٹی پھٹی باچھیں , مقعد کے چیرے , اور کرچیاں چبھنے جیسے درد انکی ذھنی کیفیت کے عکاس ہیں .
فاسفورس .
جیسا ھمدرد , کھلا ڈلا , رات گئی بات گئی کی خو رکھنے کے باوجود نفرت پالنے والوں میں شمار ہوتا ہے .لیکن اسکی نفرت ذرا وکھری ٹائپ کی ہے . فاسفورس مرکز نگاہ رھنا چاھتا ہے , نظر انداز کیا جانا اسے پسند نہیں .یہ ان لوگوں سے شدید نفرت کرتے ہیں جو انہیں انکے مقام , پوزیشن سے ہٹانے یا نظر انداز کیے جانے کا باعث بنتے ہیں . انہیں یہ کبھی نہیں بھولتے نہ انکے خلاف انکی نفرت ختم ہوتی ہے
سلفر :
کا شمار بھی دل میں نفرت پالنے والوں میں ہوتا ہے . سلفر انصاف پسند ہے . اسکی نفرت نظریاتی قسم کی ہے جو کہ ان اداروں اور تنظیموں کے خلاف ہوتی ہے جو سلفر کے فلسفیانہ خیالات کے بر عکس نظریات کے حامل ہوتے ہیں .
.png)
Comments
Post a Comment